ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال پنجاب کے سب سے بڑے دشمن:سکھبیر

کجریوال پنجاب کے سب سے بڑے دشمن:سکھبیر

Fri, 16 Dec 2016 16:58:13    S.O. News Service

جالندھر، 15؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کو پنجاب کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر بادل نے آج یہاں کہا کہ ریاست کی ندیوں کے پانی پر دہلی اور دیگر ریاستوں کا حق بتا کر انہوں نے دوسری بار یہ ثابت کر دیا ہے۔پنجاب کے نائب وزیر اعلی اور ریاست میں حکمراں شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر بادل نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ کیجریوال نے اپنے گزشتہ بیان سے مکرتے ہوئے پھر سے کہا ہے کہ پنجاب کے پانی پر سب کا حق ہے۔سکھبیر نے کہاکہ وہ دراصل پنجاب کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ستلج- جمنا لنک نہر کے ذریعے پنجاب کے پانی کی تقسیم پر اپنے بیان سے پلٹ رہے ہیں اور ریاست کے پانی پر دہلی اور دیگر علاقوں کا حق ہونے کا دعوی کر رہے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ آپ کی پنجاب مخالف پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کا سیاسی گراف مسلسل نیچے جا رہا ہے ۔سکھبیر سنگھ نے دعوی کیا کہ ریاست میں آپ آئندہ اسمبلی انتخابات میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے گی ۔کیجریوال اور دہلی سے یہاں آئی ان کی ٹیم کو’ لٹیرا‘بتاتے ہوئے سکھبیر نے کہاکہ پیسے لے کر پنجاب میں ٹکٹ فروخت کرکے آپ لیڈروں کے الزام نے اس کو حرف بحرف ثابت کر دیا ہے ، اس کے علاوہ ان لوگوں نے ریاست میں 40ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے جو سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔


Share: